حیدرآباد میں سڑک حادثہ 4 سال کی بچی ہلاک

حیدرآباد: شہر کے حیات نگر علاقے میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 4 سالہ لڑکی کی موت ہو گئی۔ متوفیہ 4 سالہ رتھویکا۔ساکن‌پیدا عنبر پیٹ شری چیتنیا اسکول میں ایل کے جی میں زیر تعلیم تھی۔

 

ذرائع کے مطابق‌لڑکی ایک پرائیویٹ ویان میں اسکول جایا کرتی تھی ، آج وہ اسکول سے واپس ہوئی اور بس سے اترنے کے دوران گر پڑی جس کے نتیجے میں وہ سامنے کے ٹائر کے نیچے آکر ہلاک ہوگئی۔

 

لڑکی کے گھر والوں نے ڈرائیور پر لاپرواہی کا الزام عائد کیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں کیس درج کرلیا۔پولیس نے متوفیہ کی نعش کو مردہ خانہ منتقل کیا۔ حادثے کی تفتیش جاری ہے اور ڈرائیور کے خلاف مناسب قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *