پداپلی:3 فروری ( پریس نوٹ)حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب دامت برکاتہم صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش کی سرپرستی میں جمعیۃ علماء متحدہ ضلع کریم نگر کا تربیتی و مشاورتی اجلاس 1/فروی بروز ہفتہ صبح 09:30 بجے سے دوپہر 02:00 بجے تک مدرسه اسلاميه تجويد القرآن مسجد کوثر سینٹری کالونی، منڈل را ماگری ضلع پداپلی تلنگانہ میں منعقد ہوا۔ جسکی صدارت حضرت مفتی محمد یونس القاسمی صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر نے کی ہے، مہمان خصوصی کی حیثیت سے حرکیاتی قائد محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب مدظلہ جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب نے کہا کہ جمعیۃ علماء کسی بھی سیاسی جماعت کی تائید کی پابند نہیں۔جمعیۃ علماء کے قائدین کے یہاں قوم وملت کا مفاد عزیز ہے۔ مسلمانوں کی دینی‘ ملی‘ سماجی‘سیاسی‘ تعلیمی‘ اقتصادی ترقی جمعیۃ علماء کا نصب العین ہے۔ نہ کوئی طاقت جمعیۃ علماء کو خوفزدہ کرسکتی ہے اور نہ ہی کوئی لالچ جمعیۃ علماء کے قائدین کواپنے راستہ سے ہٹا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب جمعیۃ نے طئے کیاتھا کہ ریاست میں حکومت کو بدلنا ہے تو ہم نے حکومت کو بدل کردکھایا۔اب جمعیۃ نے طئے کیا ہے کہ حکومت سے ہمارے مطالبات منواناہے تو اس ضمن میں ہم نے اب جدوجہد شروع کی اور اس مقصد کے تحت ایک زبردست جلسہ عام اپریل میں حیدرآباد میں منعقد ہوگا جس میں لاکھوں کی تعداد میں مسلمان شرکت کرتے ہوئے اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے اور اپنے مطالبات منوانے کیلئے حکومت پر دباؤ ڈالیں گے۔جنرل سکریٹری ریاستی جمعیۃ علماء نے کہا کہ اس مرکزی اجلاس عام سے پہلے تمام اضلاع میں اجلاس منعقد کئے جائیں گے اور عوام خصوصاً اقلیتوں میں شعور بیدار کیا جائے گا۔حافظ پیر خلیق احمد صابر نے کہا کہ حکومت سے ہمارے مطالبات میں اہم مطالبات یہ ہیں کہ مسلمانوں کو آبادی کے تناسب کے اعتبارسے اسمبلی‘کونسل‘ ادارہ جات مقامی اور نامزد عہدوں پرنمائندگی دی جائے۔ ہیٹ کرائم اور ہیٹ تقاریر کے خلاف اسمبلی میں بل پیش کیاجائے اورکسی بھی مذہب اورمذہبی پیشواکیخلاف بیان بازی‘ بکواس اور گستاخی کیخلاف سخت قانون بنایا جائے۔اوقافی جائیدادوں کا تحفظ اور اسکی صیانت کی جائے۔ مذہبی عبادتگاہوں سے متعلق 1991عبادت گاہ قانون کے طرز پر اسمبلی میں بھی قانون سازی کی جائے۔قبل ازیں جنرل سکریٹری حافظ پیر خلیق احمد صابر نے پروجیکٹر پر پریزنٹیشن کی ذریعہ جمعیۃ علماء کے تمام شعبہ ہائے جات کا تعارف‘ کارکردگی اور طریقہ کار کو تفصیل سے بیان کیا اور جمعیۃ کی رکنیت سازی کی اہمیت اور ضرورت پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔مولانا لئیق اللہ قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع پداپلی نے اجلاس کے آغاز پر اجلاس کے اغراض ومقاصدکوبیان کرتے ہوئے تمام شرکاء کا استقبال کیا اور انکی آمد پر شکریہ اداکیا۔ اجلاس کا آغاز حافظ وقاری شاہد کی قراء ت کلام پاک سے ہوا۔نعت محمد شریف پیش کی اور جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع پداپلی مفتی محمد استقام الدین قاسمی نے اجلاس کی کاروائی چلائی اور مولانا جمیل احمد صاحب نے تمام علماء وحفاظ کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں حضرت مفتی محمد مشکور احمد صاحب قاسمی ،صدر جمعیة علماء ضلع منچریال کی دعاء پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔اجلاس میں حضرت مفتی محمد صادق حسین صاحب قاسمی ،جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء ضلع کریم نگر،حضرت مولانا عمر فاروق صاحب قاسمی
صدرسٹی جمعیت علماء ضلع کریم نگر،حافظ سید رضوان صاحب،قاضی منقبت شاہ خان صاحب،حافظ عبدالمجید اشتیاق،مولانا منور صاحب مولانا عبد الرحمن شاکر صاحب،مفتی امتیاز،حافظ عبد الکریم صاحب حافظ امجد صاحب،مفتی مجاہد،مولانا توصیف،حافظ امین صاحب، کے علاوہ دیگر ذمہ داران اور کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھے۔