تروینی پر عوامی سیلاب، ناگا سادھو توجہ کا مرکز بنے

مہاکمبھ نگر: مہاکمبھ 2025 کے آخری امرت اسنان ‘بسنت پنچمی’ کے موقع پر گنگا، جمنا اور غیر مرئی سرسوتی کے سنگم پر عقیدت کا سیلاب امڑ رہا ہے، اس دوران ناگا سادھوؤں کی شاندار کارکردگی عقیدت مندوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

سرکاری معلومات کے مطابق آج تقریباً پانچ کروڑ عقیدت مندوں کے سنگم میں ڈبکی لگانے کا اندازہ ہے اور اس سلسلے میں صبح آٹھ بجے تک 62 لاکھ سے زیادہ عقیدت مند تروینی میں ڈبکی لگاچکے تھے، جس کے بعد اب تک مہاکبھ کے دوران تریونی میں ڈبکی لگانے والوں کی تعداد 35 کروڑ کے قریب پہنچ چکی ہے۔

مونی اماوسیا کے موقع پر پیش آنے والے حادثے سے سبق سیکھتے ہوئے پولیس نے اس بسنت پنچمی اسنان کے تہوار پر سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔

میلے والے علاقے میں عقیدت مندوں سے کہا جا رہا ہے کہ وہ اسنان کے فوراً بعد نکل جائیں۔ نیزپریاگ راج کے مختلف گھاٹوں پر عقیدت مند اسنان کررہے ہیں اور انہیں وہیں سے واپس بھیجا جا رہا ہے۔

سنگم کے علاقے میں گاڑیوں کا داخلہ مکمل طور ممنوع ہے اور آج کسی بھی وی آئی پی پاس یا پروٹوکول کی اجازت نہیں ہے۔ میلے والے علاقے میں صرف پولیس انتظامیہ کی گاڑیوں کے علاوہ ایمبولینسوں کو چلنے کی اجازت ہے۔

بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے پبلک ایڈریس سسٹم کے علاوہ ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے۔

اس موقع پر ریاست کے کئی اعلیٰ پولیس افسران کو خاص طور پر کمبھ میلہ کے علاقے میں تعینات کیا گیا ہے، جو لکھنؤ میں بیٹھے اعلیٰ افسران کو تمام معلومات دے رہے ہیں۔

آج صبح سے ہی سنگم کے کنارے اکھاڑوں کا اسنان دھیان کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے اور سہ پہر تین بجے تک جاری رہنے کی امید ہے۔

تروینی کنارے پر ان سادھوؤں کی روایتی اور منفرد سرگرمیاں سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر رہی ہیں، جب کہ ہیلی کاپٹر سے پھولوں کی بارش میلے کے علاقے میں عقیدت کا رس گھول رہی ہے۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *