ٹرمپ کے نشانے پر اب یورپ، یورپی یونین سے آنے والی اشیاء پر ٹیرف لگانے کے لیے کیا انتباہ

امریکہ کے ذریعہ میکسیکو و کینیڈا پر 25 فیصد اور چین پر 10 فیصد ٹیرف لگانے کے ساتھ ہی ایسا لگتا ہے کہ دنیا میں ایک بار پھر تجارتی جنگ کی شروعات ہو گئی ہے۔ اپنے اعلان کے ایک دن بعد اب ٹرمپ نے یورپی یونین کو بھی وارننگ دے دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم یورپی یونین سے آنے والی اشیاء پر بہت جلد اور یقینی طور پر ٹیرف لگائیں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ اہم تجارتی ساجھیداروں پر ان کے ٹیرف سے امریکیوں کو اقتصادی ‘درد’ محسوس ہو سکتا ہے لیکن امریکی مفادات کا تحفظ کرنے کے لیے یہ قیمت چکانے لائق ہوگی۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ کینیڈا اور میکسیکو کے رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کریں گے، جس کے بعد انہوں نے دونوں ملکوں پر 25 فیصد ٹیرف لگایا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *