سنت نبوی ﷺ کے مطابق شہر میں ایک قابل تقلید مثالی نکاح

حیدرآباد ۔ جناب سید مصلح الدین جابر علوی (راجندر نگر)کی دخترعزیز ہ سیدہ اسماء نورین سلّمہا(ایم ایس سی) کا عقد مسعودعزیزم محمد ابوالفرقان سلّمہ(ایم بی اے) ولد جناب محمد عبدالغنی،مراد نگر،حیدرآباد سے 31،جنوری 2025 ء مطابق یکم شعبان المعظم 1446ھ، بروز جمعہ،بعد نماز عشاء مسجد گدا بیگ،گولڈن ہائٹس کالونی، راجندر نگر حیدرآباد میں انتہائی سادگی سے انجام پایا۔تمام غیرشرعی رسومات سے اجتناب کیا گیا اور مسجد ہی سے دلھن کی رخصتی عمل میں آئی۔

 

حافظ محمد فائز الدین صاحب نے خطبہ نکاح پڑھا۔محترم نے قرآن اور حدیث کے حوالوں سے نکاح کو آسان اور وقت پر کرنے کی تلقین کی۔اور دعا کی کہ اے اللہ! تو ان دونوں (عاقدین) کے باہمی تعلقات میں برکت دے اوران کے ان تعلقات میں برکت دے جودوسرے لوگوں کے ساتھ قائم ہوں اور ان کی نسل میں برکت دے۔اور اس بات پر زور دیا کہ آج ضرورت ہے کہ اس طرح کی سادگی سے شادیاں کی جائیں تاکہ کسی پر بوجھ نہ ہو اور سنت رسول اللہ ﷺ کی پیروی ہو۔

 

اس مبارک محفل کے مہمانوں میں رشتہ داروں اور دوست احباب کے علاوہ علماء و معززین اور دینی و ملی جماعتوں نے ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی۔مہمانوں کا استقبال ڈاکٹر سید نصیر الدین عامر علوی، حافظ محمد کلیم الدین اور دیگر نے کیا۔ محفل نکاح میں خواتین کی علحدہ نشست کا اہتمام کیا گیا تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *