پارلیمنٹ میں آج بجٹ اجلاس کا تیسرا دن ہے۔ لوک سبھا میں پیر کو اجلاس کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن نے گزشتہ ہفتہ پریاگ راج میں مہا کمبھ میں مونی اماوسیہ کے دوران بھگدڑ میں ہوئی 30 لوگوں کی موت کو لے کر نعرے بازی کی اور اس سلسلے میں پارلیمنٹ میں بحث کرانے کا مطالبہ کیا۔
اس دوران اسپیکر نے اپوزیشن رہنماؤں کے رویے پر ناراضگی ظاہر کی۔ اسپیکر برلا نے وقفہ سوال کے ختم ہونے کے بعد مہا کمبھ بھگدڑ کا معاملہ اٹھانے کی بات کہی۔ حالانکہ اپوزیشن اپنے مطالبے پر قائم رہا اور نعرے بازی جاری رکھی۔ اس دوران پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اراکین پارلیمنٹ سے پُرامن رہنے کی اپیل کی۔
