تلنگانہ۔ ارکان اسمبلی کی پارٹی تبدیلی کا معاملہ۔سپریم کورٹ میں سماعت

نئی دہلی ۔ بی آرایس سے حکمران جماعت کانگریس میں شامل ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کے لیے سابق وزیر اور بی آر ایس کے کارگذارصدر کے ٹی راما راو سپریم کورٹ سے رجوع ہوئے۔

 

کے ٹی راما راوکی جانب سے دائر کردہ درخواست کی سماعت جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس وینود چندرن کی بنچ نے کی۔ بی آر ایس کی طرف سے سینئر وکیل آریہ راماسندرم نے دلائل پیش کیے۔ عدالت نے کے ٹی راما راوکی درخواست کو پہلے سے زیر التوا درخواست کے ساتھ منسلک کر دیا اور واضح کیا کہ

 

ڈی ناگیندر، کڈیم سری ہری اور ٹی وینکٹ راؤکی نااہلی کی درخواستوں پر ایک ساتھ سماعت کی جائے گی۔ سپریم کورٹ نے اگلی سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی۔

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *