حیدرآباد: کمپنی میں آگ لگ گئی

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے بالانگر پولیس اسٹیشن کے حدود کے گاندھی نگر میں لفٹ گرل مینوفیکچرنگ کمپنی سوریا تیجا انڈسٹریز میں آگ لگ گئی۔

بتایا جاتا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ مالی نقصان ضرورہواہے۔

آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی دیکھاگیا۔ بالا نگر پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *