کسان ندھی سے کسانوں کو ضروری مدد مل رہی ہے: حکومت

نئی دہلی: حکومت نے کہا ہے کہ وہ کسانوں کے مفاد کے لیے پرعزم ہے اور کسان ندھی کے ذریعے کسانوں کی خصوصی مدد کی جا رہی ہے۔

پیر کو لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے زراعت پنکج چودھری نے کہا کہ 2014 سے اب تک حکومت نے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کسان ندھی کے ذریعے کسانوں کو 3.46 لاکھ کروڑ روپے دیے گئے۔ اسی طرح آرگینک فارمنگ کے لیے مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں اور کسانوں کی بھرپور مدد کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ ہندوستانی معیشت میں زراعت کا اہم حصہ ہے اور حکومت اس کے لیے اسکیمیں فراہم کرا رہی ہے۔

کیندریہ ودیالیہ کے قیام سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیرمملکت برائے تعلیم جینت چودھری نے کہا کہ اس کے لیے زمین ریاستی حکومت فراہم کرتی ہے، لیکن مغربی بنگال کے راناگھاٹ میں ریاستی حکومت نے 2011 سے 2017 کے درمیان زمین فراہم نہیں کی۔

اس لیے وہاں کیندریہ ودیالیہ قائم نہیں ہو سکا۔

انہوں نے کہا کہ پانچ سال میں 60 کیندریہ ودیالیہ کھولے گئے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *