نیتن یاہو نے ایال زمیر کو آئی ڈی ایف کا نیا سربراہ بنایا، سابق فوجی سربراہ کے استعفیٰ کے بعد نئے چیلنجز درپیش

اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے سبکدوش میجر جنرل ایال زمیر کو اسرائیل کا نیا فوجی سربراہ مقرر کیا ہے۔ یہ فیصلہ تب لیا گیا ہے جب سابق فوجی سربراہ ہرزی حلیوی نے گزشتہ مہینے حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کو روکنے میں ناکام رہنے کی ذمہ داری لیتے ہوئے اپنے عہدہ سے استعفیٰ کا اعلان کر دیا تھا۔

اسرائیلی وزیر اعظم دفتر نے ہفتہ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا، “وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو اور وزیر دفاع عزرائیل کاٹز نے آج شام اسرائیلی فوج کے اگلے چیف آف اسٹاف کے طور پر میجر جنرل (ریس) ایال زمیر کی تقرری پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔”

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *