مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق تہران میں آذربائیجان کے صدر کے خارجہ امور کے مشیر “حکمت حاجی اف” اور ایران کی قومی سلامتی کونسل کے چئیرمین “علی اکبر احمدیان” نے ملاقات کی۔
حاجی اف نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر اس بارے میں لکھا: میں نے اپنے دور تہران کے دوران ایران کی قومی سلامتی کونسل کے چئیرمین علی اکبر احمدیان سے ملاقات کی۔”
انہوں نے مزید لکھا کہ اس ملاقات میں ہم نے خطے کے سیاسی اور سکیورٹی مسائل سمیت اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور خاص طور پر شمال-جنوب ٹرانسپورٹ کوریڈور کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں واضح کیا کہ فریقین نے شمال-جنوب ٹرانسپورٹ کوریڈور کے حوالے سے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔