مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، شام پر قابض دہشت گرد گروہ ہئیت تحریر الشام کے سربراہ ابو محمد الجولانی سعودی عرب کے دورے پر اس ملک کے دارالحکومت ریاض پہنچے ہیں۔
شام میں اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد جولانی کا کسی بیرونی ملک کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔
دہشت گرد گروہ تحریر الشام کے سربراہ نے حال ہی میں خود کو شام میں عبوری دور کے سربراہ کے طور پر متعارف کرایا اور وہ اس سے قبل دمشق میں سعودی حکام سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔
سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے دمشق میں الجولانی سے ملاقات کے دوران شام کے خلاف پابندیاں اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔
الجولانی، سعودی عرب کے بعد منگل کو ترکی جائیں گے جہاں وہ ترک صدر اردگان سے ملاقات کریں گے۔