حیدرآباد پولیس پر فائرنگ واقعہ۔ 80 وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار۔ 2 بند وق اور 23 کارتوس ضبط
حیدر آباد۔ گچی باؤلی میں واقع ایک پب میں کل رات فائرنگ واقعہ کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق تلنگانہ اور آندھراپردیش میں سرقہ اور لوٹ مار کی 80 وارداتوں میں ملوث عادی ملزم پر بھا کر کل گچی باؤلی علاقہ کے پب میں موجود تھا۔
اطلاع ملنے کے بعد سی سی ایس کا عملہ اسے گرفتار کرنے کیلئے وہاں پہنچا۔ پولیس سے بچنے کی کوشش میں ملزم نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں سی سی ایس کے ہیڈ کانسٹیبل وینکٹ رام ریڈی کو گولی لگی وہ زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے با وجود پولیس نے شاطر ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی جو فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ زخمیوں کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔ کمشنر پولیس سر بر آباد او ینشاش موہنتی نے ہاسپٹل پہنچ کر زخمی ملازم پولیس کی عیادت کی۔
پولیس ذرائع کے مطابق پر بھا کر گزشتہ دو سال سے مفرور تھا حال ہی میں معین آباد علاقہ میں ایک سرقہ کی واردات کے بعد مقام واقعہ کے معائنہ پر اس کے انگلیوں کے نشانات دستیاب ہوئے تب سے پولیس اسے پکڑنے کی کوشش میں تھی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعہ اس کی تلاشی مہم جاری تھی۔ ملزم ہمیشہ ماسک کا استعمال کیا کرتا تھا تا کہ وہ پولیس کی گرفت میں آنے سے محفوظ رہ سکے۔ کل اس کی پریزم پب میں موجودگی کی اطلاع ملی جس پر ہیڈ کانسٹیبل وینکٹ رام ریڈی سمیت 3 کانسٹیبل پب پہنچے، پر بھا کر حالت نشہ میں تھا یب سے باہر نکلتے ہی اس نے ملازم پولیس پر دو راؤنڈ فائر کئے
ایک گولی ملازم پولیس کو لگی۔ پولیس نے اسے باونسرس کی مدد سے گرفتار کرلیا، اس کے پاس سے دو بندوق اور 23 کارتوس ضبط کئے گئے۔