ممبئی: مہاراشٹرا کے ناسک گجرات ہائی وے پر اتوار کی صبح ایک اندوہناک سڑک حادثے میں ایک لگژری بس کے 200 فٹ گہری کھائی میں گرنے سے دو بچوں سمیت سات افراد ہلاک اور پندرہ سے زائد افراد زخمی ہونے کی اطلاع موصل ہوئ ہے ۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ایس جی پاٹل نے خبررساں ایجنسی یو این آئ اردو سروس کو بتلایا کہ حادثہ اتوار کی صبح اس وقت پیش آیا جب بس ساپوتارہ پہاڑی اسٹیشن سے گزر رہی تھی اسوقت گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئ
بس میں سوار تمام ۴٧ مسافرین کا تعلق مدھیہ پردیش کے گنا، شیو پوری اور اشوک نگر کے اضلاع سے تھا جو زائرین تھے اور مختلف منادر کا دورہ کرکے مہاراشٹر کے ترمبکیشور مندر میں مزہبی رسومات ادا کرکے گجرات کے دوارکا مندر کی جانب گامزن تھے
اطلاعات کے مطابق ان اضلاع سے عقیدت مندوں کا ایک گروپ مذہبی سفر پر نکلا تھا۔ وہ اتر پردیش، مہاراشٹر اور گجرات کے مختلف یاتری مقامات کا دورہ کر رہے تھے۔ زائرین چار بسوں میں سفر کر رہے تھے جن میں سے ایک بس حادثے کا شکار ہو گئی۔
حکام نے بتایا کہ زخمیوں کا مقامی ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے اور راحتی کام ختم ہو گیا ہے۔