کھمم شہر کے نوجوان ڈاکٹر محمد الطاف ایم بی بی ایس کو ان کی بہترین طبی خدمات پر 76 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز کھمم کے پولیس پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ یوم جمہوریہ تقریب میں ضلع کلکٹر مذمل خان کے ہاتھوں دیا گیا۔
ڈاکٹر محمد الطاف کھمم ضلع کے ینکور منڈل کے پرائمری ہیلتھ سنٹر میں بحیثیت ڈاکٹر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کی لگن اور محنت کے اعتراف میں انہیں یہ اعزاز دیا گیا۔ ڈاکٹر محمد الطاف کو ایوارڈ ملنے پر محکمہ صحت کے ذمہ داران اور دیگر ڈاکٹروں نے انہیں مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔