شمالی غزہ کے لوگوں کی واپسی مزاحمت کی تاریخی فتح ہے، اسلامی جہاد موومنٹ

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لاکھوں بے گھر افراد اور شمالی غزہ کے باشندے ایک تاریخی موڑ پر اس علاقے میں واپس آئیں ہیں جسے صیہونی رژیم نے کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے، لیکن یہ مزاحمت کی غیر معمولی فتح ہے۔

 اس بیان کے مطابق یہ واپسی ان تمام لوگوں کے لئے دندان شکن جواب ہے جو فلسطینی قوم کی جبری ہجرت کا خواب دیکھ رہے ہیں۔

  اسلامی جہاد موومنٹ نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی قوم کی استقامت صہیونیوں کے مذموم عزائم اور ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملا دے گی۔ 

نیتساریم کراسنگ سے صیہونی فوج کے انخلاء کے ساتھ ہی غزہ کے شمال میں لاکھوں فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *