آج بتاریخ 26/ جنوری2025ء بروز اتوار بعد نمازِ ظہر ڈھائی بجے دن انجمن پاسبانِ اردو نرمل کا مشاعرہ ڈاکٹر عبدلہادی منزہ صاحب کی صدارت میں انہی کی قیامگاہ واقع سرد محل شہر نرمل پر منعقد ہوا۔ مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے جناب غلام درانی صاحب(موظف پرنسپل)، جناب حافظ محمّد کلیم الدین صاحب، جناب سیّد ظفر اللہ حسینی صاحب نے شرکت کی۔ مشاعرہ کی کاروائی کا آغاز کہنہ مشق بزرگ شاعر جناب عبدالماجد نثار کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ڈاکٹرمنزہ، اظہؔرکورٹلوی کے حمدیہ کلام کے بعد جناب عسکر نرملی، جناب ماہر نرملی نے خوبصورت متاثرکن نعتیہ کلام پیش کیا۔
بعد ازاں غزل کے دور میں ڈاکٹر عبدلہادی منزہ، عبدالماجد نثار، عسکر نرملی، ماہر نرملی،اظہؔرکورٹلوی، عبدالفہیم ماجد، افضل خان افسر، سیّدتجمل حسین تجمل اور کاظم نرملی نے بہترین غزلیات سناکر خوب داد حاصل کی۔ جناب غلام درانی صاحب کے مختصر تاثرات پر مشاعرہ کا اختتام عمل میں آیا۔
ان شاء اللہ انجمن کا آئیندہ مشاعرہ اسی مقام پر 22/ فروری 2025 ۶ بروز ہفتہ بعد نماز عشاء 9:00 بجے شب منعقد ہوگا۔