مودی حکومت کی غلط پالیسیوں سے مہنگائی اور بے روزگاری میں ہوا بے تحاشہ اضافہ: جے رام رمیش

سینئر لیڈر جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جو پوسٹ کیا ہے اس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 10 سالوں میں مہنگائی نے عام لوگوں کی جیبیں خالی کر دی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>جے رام رمیش / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>جے رام رمیش / آئی اے این ایس</p></div>

جے رام رمیش / آئی اے این ایس

user

کانگریس نے ایک بار پھر مہنگائی اور بے روزگاری کے حوالے سے مودی حکومت کو گھیرنے کی کوشش کی ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے جمعرات (23 جنوری) کو کہا کہ مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہی مہنگائی اور بے روزگاری نے نچلے اور متوسط طبقات کے خاندانوں کے لیے زندگی کو بہت مشکل کر دیا ہے۔  جے رام رمیش نے مزید کہا کہ ملک کو اب ایسے بجٹ کی ضرورت ہے جو بڑھتی مہنگائی سے راحت دے۔ جے رام رمیش کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے پوسٹ کے مطابق گزشتہ 10 سالوں میں مہنگائی نے عام لوگوں کی جیبیں خالی کر دی ہیں۔

کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے ’ایکس‘ پر کیے گئے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’موڈانی حکومت نے گزشتہ 10 سالوں میں صرف اپنے امیر دوستوں کا خیال رکھا ہے۔ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہی مسلسل مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے جس نے نچلے اور متوسط طبقے کے خاندانوں کے لیے زندگی کو کافی مشکل بنا دیا ہے۔ دودھ، آٹا، دال، پٹرول، ڈیزل اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔‘‘ جے رام رمیش یہ بھی کہتے ہیں کہ ’’ای ایم آئی اور روزمرہ کی ضرورتوں کا بوجھ ہر گھر پر بڑھتا جا رہا ہے۔ ملک کو اب مہنگائی سے راحت دینے والا بجٹ چاہیے۔ کیا حکومت عوام کی تکلیفیں سن کر کوئی ٹھوس قدم اٹھائے گی؟‘‘

قابل ذکر ہے کہ کانگریس نے بدھ (22 جنوری) کو دعویٰ کیا تھا کہ کوارٹر-2 جی ڈی پی کی شرح نمو کوئی جھٹکا نہیں ہے بلکہ معیشت میں واضح کساد بازاری ہے اور وبائی امراض کے بعد کی تیزی، ترقی میں اضافے کے لیے کافی نہیں ہے۔ وہیں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھی مودی حکومت پر ان کی اقتصادی پالیسیوں کے متعلق حملہ کیا تھا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حقیقی معنوں میں ترقی تب ہوگی جب ہر شخص ترقی کرے گا۔ تجارت کے لیے ایک مناسب ماحول ہوتا ہے، ٹیکس کا منصفانہ نظام ہوتا ہے اور مزدوروں کی آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *