اس درمیان ملزم شریف الاسلام شہزاد کے والد کا بیان بھی سامنے آیا ہے جو اپنے بیٹے کو بے قصور بتا رہے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کی ایک رپورٹ کے مطابق سیف علی خان پر حملہ کے ملزم شہزاد کے والد نے کہا ہے کہ ’’سی سی ٹی وی میں جو نظر آ رہا ہے، وہ میرا بیٹا نہیں ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ میرا بیٹا کبھی اپنے بال لمبے نہیں رکھتا۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’مجھے لگتا ہے میرے بیٹے کو پھنسایا جا رہا ہے۔ وہ بنگلہ دیش چھوڑ کر ہندوستان ضرور آیا تھا، لیکن اس کی وجہ یہ تھی کہ بنگلہ دیش میں سیاسی بدامنی پھیلی ہوئی تھی۔‘‘ شہزاد کے والد کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ وہ ہندوستان میں جہاں کام کرتا تھا، اسے باضابطہ تنخواہ ملتی تھی اور مالک نے اسے ایک بار اعزاز بھی بخشا تھا۔