ضلع چتور میں اردو کی صورت حال پر کامیاب سیمینارکاانعقاد
آندھرا پردیش کے پی وی کے این گورنمنٹ کالج چتور (خودمختار) میں ایک روزہ قومی سمینار کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ افتتاحی اجلاس کی صدارت کالج کی پرنسپل ڈاکٹر جیون جیوتی نے کی۔
انہوں نے صدرشعبہ اردو ڈاکٹر حافظ انور حسین کو مبارکباد پیش کی کہ کالج میں تاریخ ساز نیشنل اردو سیمینار منعقد کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر انور حسین نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور تمام مہمانوں، مقالہ نگاران و شعرا کا خیرمقدم کیا۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے گورجالا جگن موہن نے شرکت کی اور ڈاکٹر انور حسین کی کتاب ”اردو کے منتخب سفرناموں کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ“ کا رسمِ اجراء انجام دیا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ چتور کے مقامی گورنمنٹ ہائی اسکول میں تلگو اور انگریزی میڈیم کے ساتھ اردو میڈیم تعلیم کا بھی نظم کیا جائے گا۔ ڈاکٹر انور حسین صاحب کی رسمِ اجراء کی خوشی میں ایم آیل اے نے ایک لاکھ روپئے انعامی رقم کا اعلان کیا۔ظہرانے کے بعد سیمینار کی نشستیں منعقد ہوئیں۔
صدارت پروفیسر محمد نثار احمد اور پروفیسر سید آمین اللہ نے کی۔ سیمینار میں مقالے پیش کرنے والوں میں ڈاکٹر عبد الغفار، ڈاکٹر سید وصی اللہ بختیاری عمری، ڈاکٹر محمد یاسر، ستار فیضی، ڈاکٹر ظہیر دانش عمری، ڈاکٹر شیخ فاروق باشا عمری، ڈاکٹر محمد نقی اللہ خان، ڈاکٹر محمد فیض اللہ، ڈاکٹر امام قاسم ساقی، سید ہدایت اللہ، محمد خان جوہر، انور ہادی جنیدی، ڈاکٹر آر ایس رحمت اللہ، ڈاکٹر امجد علی بیگ، ڈاکٹر عرفات حسین شاہ اور محمد تقی اللہ خان شامل ہیں۔ شعری نشست کی صدارت ڈاکٹر سید وصی اللہ بختیاری عمری اور نظامت کے فرائض انور ہادی جنیدی نے انجام دیے۔
مشاعرہ میں ڈاکٹر امین اللہ، ستار فیضی، ڈاکٹر نقی اللہ خان، ڈاکٹر امام قاسم ساقی، تقی اللہ خان، محمد خان جوہر، ڈاکٹر رحمت اللہ، انور ہادی جنیدی، ڈاکٹر ظہیر دانش عمری اور ڈاکٹر وصی بختیاری عمری نے اپنا کام پیش کیا۔ اختتامی نشست کی صدارت ڈاکٹر جیون جیوتی نے کی۔ اس نشست میں وائس پرنسپل ڈاکٹر سی میراشے،اکیڈیمک کوآرڈینیٹر ڈاکٹر پی بھانو پرکاش، آئی کیو اے سی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ایس ہری پرساد اور کنٹرولر آف ایگزامس ڈاکٹر ناگیندرا کے علاوہ پروفیسر قاسم علی خان، ڈاکٹر انور حسین ڈاکٹر محمد یاسر اور ڈاکٹر سید وصی اللہ بختیاری عمری شریک رہے۔ سیمینار کے مقالہ نگاروں اور نمائندہ شرکاء کی شال پوشی کی گئی اور یادگاری مومنٹو پیش کیا گیا۔ ڈاکٹر انور حسین کے ہدیہ تشکر پر سیمینار کا اختتام عمل میں آیا۔