ورلڈ اکنامک فورم کانفرنس میں ایک لاکھ 78 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری حاصل کرنے میں چیف منسٹر ریونت ریڈی کامیاب

تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی اور ان کی ٹیم سویزرلینڈ کے داؤس میں جاری ورلڈ اکنامک فورم کانفرنس کے دوران مختلف کمپنیوں کے ساتھ ملاقاتیں کر رہی ہے تاکہ ریاست میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھائے جا سکیں۔

 

اب تک 16 کمپنیوں نے تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے معاہدے کیے ہیں، جن کے ذریعے ریاست میں ایک لاکھ 78 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ ان معاہدوں سے تقریباً 49ہزار افراد کو روزگار ملنے کا امکان ہے۔

 

پچھلے سال کے مقابلے میں اس بار تلنگانہ کو تین گنا زیادہ سرمایہ کاری ملی ہے۔ ایمیزون ویب سروسز نے 60 ہزار کروڑ روپے، میگھا انجینئرنگ نے 15 ہزار کروڑ روپے، ایچ سی ایل نے 10 ہزار کروڑ روپے، جے ایس ڈبلیو نے 8 سو کروڑ روپے اور وپرو نے 750 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

 

اسکائی روٹ ایرو اسپیس 500 کروڑ روپے کی لاگت سے مینوفیکچرنگ اور ٹیسٹنگ سینٹر قائم کرے گی، جبکہ ٹلمین گلوبل ہولڈنگز نے 15 ہزار کروڑ روپے کے منصوبوں کے معاہدے کیے ہیں۔

 

امریکی کمپنی اُرس کلسٹرز 5 ہزار کروڑ روپے اور میترا گروپ 7 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا۔  یہ سرمایہ کاری تلنگانہ میں صنعتی ترقی کو فروغ دے گی اور روزگار کے مواقع میں نمایاں اضافہ کرے گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *