قتل کے بعد بیوی کے نعش کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے کوکر میں پکانے کا وحشیانہ واقعہ۔ شیطان صفت شوہر کی دل دہلا دینے والی حرکت
حیدرآباد: شہر کے میر پیٹ علاقہ میں ایک غیر انسانی واقعہ پیش آیا۔ وحشی شوہر نے بیوی کو بے دردی سے قتل کردیا پھر اس نے مقتول بیوی کے جسم کے اعضاء کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔ اس کے بعد اس نے ان ٹکڑوں کو پکوان کے پریشر کوکر میں پکایا، ہڈیوں کا اس نے پاوڈر بنادیا بعد ازاں باقیات اور پاوڈر کو شہر کے علاقہ جلیل گوڑہ کے تالاب میں پھینک دیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق فوجی گرو مورتی اپنی بیوی 35 سالہ بیوی مادھوی کے ساتھ میر پیٹ علاقہ میں مقیم تھا، اس جوڑے کی 13 سال قبل شادی اہوئی اورانھیں دو بچے ہیں۔ اس اثناء میں 18 جنوری کو شوہر گرو مورتی نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ اس کی بیوی لاپتہ ہوگئی ۔ پولیس کو گرومورتی پر شبہ ہونے پر پولیس نے اسے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جس پر اس نے اقبال کیا کہ اسے اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا۔
اس نے اپنی بیوی کا قتل کرکے پہلے نعش کے ٹکڑے ٹکڑے کردئیے، اس کے بعد ان جسمانی اعضاء کو کوکر میں پکا کر تالاب میں پھینک دیا۔ پولسی نعش کے باقیات کی تلاش کررہی ہے اور اس درندہ صفت شوہر کے خلاف کیس درج کرکے مزید چھان بین شروع کردی گئی ہے۔