کلکٹر کھمم مزمل خان نے فرش پربیٹھ کرطالبات سے بات کی ویڈیووائرل

حیدرآباد: کلکٹر نے طالبات کے ساتھ فرش پربیٹھ کران سے خوشگوار ماحول میں بات چیت کی۔تفصیلات کے مطابق ضلع کھمم کے کلکٹر مزمل خان نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سوشیل ویلفیر گرلز جونیئر کالج کے معائنے کے دوران طالبات کے ساتھ فرش پر بیٹھ کر بات چیت کی۔

انتہائی سادگی کے ساتھ طالبات کے ساتھ فرش پر بیٹھ کران کی طالبات کو بہتر تعلیم کیلئے نصیحت اوراہم مشوروں کی ویڈیوز سوشیل میڈیاپرتیزی کے ساتھ وائرل ہوگئیں۔اس طرح کلکٹر نے اپنے اس عمل کے دوران خوشگوردوستانہ ماحول پیدا کیا۔ مزمل خان نے طالبات کے مسائل کی توجہ سے سماعت کی، اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

دل کو چھونے والے اس عمل نے طالبات کو اعتماد کے ساتھ اپنے خیالات پیش کرنے کی تحریک دی۔ کلکٹر نے طلبات کو مشورہ دیا کہ وہ تعلیمی مواقع سے فائدہ اٹھا کر عظیم کامیابیاں حاصل کریں۔ کلکٹرنے آئی آئی ٹی اور جے ای ای کے لئے آن لائن کوچنگ کا جائزہ لیا اور ماہر کیریئر رہنمائی فراہم کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے سہولیات کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زوریا۔

انہوں نے طالبات کو اپنے مقاصد پر توجہ مرکوز کرنے، کامیابی کے بعد دوسروں کی مدد کرنے اور صحت مند رہنے کی بھی ترغیب دی۔ کلکٹر اور عہدیداروں کے طالبات کے ساتھ لنچ پر یہ دورہ اختتام کو پہنچا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *