9 سالہ لڑکے کی ہارٹ اٹیک سے موت۔ اتر پردیش میں واقعہ

نئی دہلی ۔ حالیہ دنوں میں دل کے دورے کے باعث ہونے والی اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ عمر کی کوئی قید نہیں ہے چھ سالہ بچوں سے لے کر ساٹھ سالہ بزرگوں تک کسی کو بھی کبھی بھی دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔ یہ صورتحال بہت غیر متوقع ہو گئی ہے۔ پہلے یہ خیال کیا جاتا تھا کہ دل کا دورہ صرف عمر رسیدہ افراد کو ہی پڑتا ہے

 

لیکن اب نوجوانوں سے لے کر بچوں میں بھی اچانک ہارٹ اٹیک موت کا سبب بن رہا ہے۔ حالیہ دنوں میں اس نوعیت کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ اتر پردیش میں تازہ طور پر پیش آیا۔ ایک 9 سالہ لڑکا دل کے دورہ پڑنے کی وجہ سے موت ہوگئی۔

 

اتوار (20 جنوری 2025) کو ہونے والے اس واقعہ کی تفصیلات اس طرح ہیں۔اتر پردیش کے ایٹا نگر میں آٹھ سالہ لڑکا آرین کھیلتے ہوئے دل کا‌دورہ پڑنے کی وجہ سے فوت ہو گیا۔ کھیل کے دوران جب ایک چھ سالہ لڑکی نے اسے ڈرانے کے لئے کمرہ بند‌ کرکے زور سے “ہوؤ.. آوازیں نکالی تو لڑکا اچانک گر پڑا۔ خاندان کے افراد نے فوراً اسے ہاسپٹل منتقل کیا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

 

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اونچی آوازوں کی وجہ سے بچوں میں دل کے دورہ کا خطرہ ہو سکتا ہے ۔ اچانک آنے والی اونچی آوازوں کی وجہ سے بچوں کا دل کا نظام متاثر ہو سکتا ہے جو دل کے دورے کا سبب بن سکتا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *