مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ واشنگٹن ڈی سی میں حلف برداری کی تقریب میں سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن، ارجنٹائن کے صدر جیویئر ملی، اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی اور دیگر نے شرکت کی۔
قبل ازیں ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے قبل جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس کو الوداع کہہ دیا جبکہ ٹرمپ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ وائٹ ہاؤس پہنچے۔