دشمن یمنی قوم کو ہرگز شکست نہیں دے سکتا، حوثی رہنما

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی سپریم کونسل کے سینئر رکن محمد علی حوثی نے جارحین کو ملک پر حملوں کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ 

موحد علی الحوثی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ جو بھی یمن پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ہم انہیں بتا دیتے ہیں کہ وہ اس مزاحمت پرور قوم کو ہرگز شکست نہیں دے سکتے۔

 انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم سعودی عرب سے کہتے ہیں کہ ماضی میں اس کی پالیسیاں غلط تھیں اور یمنی سرزمین پر کسی بھی نئی جارحیت سے اس کی معیشت اور سلامتی کو بھاری نقصان پہنچے گا۔”

واضح رہے کہ یمن کے خلاف امریکی جارحیت کی تازہ ترین لہر میں اتوار کی صبح صنعاء کے شمالی علاقے “الازرقین” کو نشانہ بنایا گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *