غزہ میں جنگ بندی مقاومت کی تاریخی فتح ہے، حزب اللہ

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے غزہ میں جنگ بندی کے اعلان پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اس جنگ بندی کو صہیونی حکومت اور اس کے حامیوں کیلئے ایک نئی تاریخی شکست قرار دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں یہ تاریخی فتح ایک بار پھر ثابت کرتی ہے کہ مزاحمت ہی صہیونی حکومت کے خلاف واحد موثر قوت ہے جو اس کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بناسکتی ہے۔

حزب اللہ کے مطابق مقاومت کی پیش کردہ شرائط کے تحت جنگ بندی کا معاہدہ کرنا صرف دفاعی فتح ہی نہیں بلکہ ایک سیاسی فتح بھی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں شدید حملوں اور جارحیت کے باوجود صہیونی حکومت اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکی۔ اس جنگ میں فلسطینی مقاومت نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ امریکہ صہیونی حکومت کے جرائم اور فلسطینی عوام کے قتل عام میں مکمل شریک ہے۔ اسرائیل کو مسلسل فوجی، سکیورٹی، اطلاعاتی اور سفارتی مدد فراہم کرنے کی وجہ سے امریکہ اس جرم کا اصل ذمہ دار ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ فتح فلسطینی عوام کے صبر اور استقامت اور اس جنگ میں شہید ہونے والوں کے خون کی بدولت حاصل ہوئی ہے جن میں شہید اسماعیل ہنیہ اور شہید یحیی السنوار سرفہرست ہیں۔

حزب اللہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے مقاومت کی حمایت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے فلسطینی مقاومت کی استقامت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

حزب اللہ نے عراق میں اسلامی مزاحمت اور یمنی مجاہدین کی جانب سے فلسطینی مزاحمت کی حمایت کی بھی قدردانی کی ہے۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ فلسطینی عوام اور مزاحمت کی ہمیشہ حمایت جاری رہے گی۔ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ، سید ہاشم صفی الدین اور بہت سے کمانڈروں اور جنگجوؤں اسی راستے میں شہید ہوگئے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *