مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کی برّی افواج کے کمانڈر جنرل کیومرث حیدری نے کہا: برّی افواج کی انسداد دہشت گردی مشق جاری ہے جس میں بڑی تعداد میں زمینی دستے حصہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مشق میں مختلف قسم کے لانگ رینج، پوائنٹ بلینک اور سمارٹ نیٹ ورک کے حامل بھاری ہتھیاروں کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔
جنرل حیدری نے کہا کہ مشق میں دشمن کے اہداف کو ٹارگٹ بنانے والے ہر قسم کے اینٹی آرمر میزائلوں، طویل فاصلے تک مار کرنے والے مشن ڈرونز کے ساتھ ساتھ انتہائی درست طریقے سے نشانہ بنانے والے ہائی ٹیک آلات کی جانچ شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی مسلح افواج دشمن کی کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں اور ہم ملک کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نوچ لیں گے۔