آر جی کار ہاسپٹل کیس: ممتا بنرجی کا اظہار عدم اطمینان

کولکتہ:  چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آر جی کار ہاسپٹل کیس کے خاطی کو کولکتہ کی عدالت کی جانب سے عمرقید کی سزا سنائے جانے پر ”عدم اطمینان“ کا اظہار کیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحقیقات جبراً ریاستی پولیس کے ہاتھوں سے لے لی گئی تھیں۔ ریاستی پولیس نے اگر تحقیقات کی ہوتی تو سزائے موت یقینی ہوتی۔

ضلع مرشدآباد میں میڈیا سے بات چیت میں ممتا بنرجی نے کیس کی سی بی آئی تحقیقات پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ روزِاول سے ہم سزائے موت کا مطالبہ کررہے تھے لیکن عدالت نے عمرقید کی سزا سنائی۔ ہم اپنے مطالبہ پر اَڑے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *