مہاکمبھ میں صرف وی آئی پی مہمانوں کو دی جارہی ہے ترجیح: اکھلیش یادو

اکھلیش یادو نے کہا کہ ’’وی آئی پی مہمانوں کو زائرین سے زیادہ اہمیت دیتے ہوئے سنگم کی جانب جانے والی تمام سڑکوں کے بند ہونے کی وجہ سے مہاکمبھ کے احاطے میں عقیدت مندوں کو میلوں گھوم کر جانا پڑ رہا ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>اکھلیش یادو (فائل)/ سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>اکھلیش یادو (فائل)/ سوشل میڈیا</p></div>

اکھلیش یادو (فائل)/ سوشل میڈیا

user

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے اتوار (19 جنوری) کو یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے مہاکمبھ کے دوران زائرین سے زیادہ وی آئی پی مہمانوں کو ترجیح دی جا رہی ہے جس کی وجہ سے شہر میں جام جیسی صورت حال بنی ہوئی ہے۔ سنگم کی طرف جانے والی تمام سڑکیں بند کر دی گئی ہیں جس کی وجہ سے عقیدت مندوں کو مہاکمبھ تک پہنچنے کے لیے میلوں پیدل چلنا پڑتا ہے۔ ہر جگہ جام کی جیسی حالت بنی ہوئی ہے۔ ساتھ ہی اکھلیش یادو نے کہا کہ جام کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے لکھا کہ ’’وی آئی پی مہمانوں کو زائرین سے زیادہ اہمیت دیتے ہوئے سنگم کی جانب جانے والی تمام سڑکوں کے بند ہونے کی وجہ سے مہاکمبھ کے احاطے میں عقیدت مندوں کو میلوں گھوم کر جانا پڑ رہا ہے۔ اس سے بزرگوں، بچوں اور خواتین کو شدید تکلیف، درد اور تھکان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہر طرف جام جیسی حالت بنی ہوئی ہے۔ فوری طور پر جام کو ہٹایا جائے۔‘‘ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ’’سچے عقیدت مندوں سے زیادہ اہم کوئی نہیں ہونا چاہیے۔ ٹریفک کا نظام ایسا ہونا چاہیے کہ سب کچھ بہتر طریقے سے چلتا رہے۔ کسی کے لیے بھی راستے بند نہیں ہونی چاہیے۔‘‘

اکھلیش یادو نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے آگے کہا کہ ’’وی آئی پی مہمانوں کے آنے پر تو آمد و رفت اور بھی آسان اور سہل ہونی چاہیے، جس سے معلوم ہو کہ خصوصی افراد کی آمد سے انتظام اور بہتر ہو گئے ہیں۔‘‘ واضح ہو کہ آج مہاکمبھ میلے میں لگی اچانک آگ پر بھی اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’مہاکمبھ میلے میں لگی آگ کا فوری طور پر سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے اور مستقبل میں ایسے حادثے نہ ہوں اس کو یقینی بنایا جائے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *