طوفان الاقصیٰ اسرائیلی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا، ابوعبیدہ

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کا خون اور قربانیا رائیگاں نہیں جائیں گی۔

 انہوں نے کہا کہ طوفان الاقصیٰ  اسرائیلی حکومت کے تابوت پر آخری کیل ثابت ہوا اور حماس نے غزہ جنگ دیگر مزاحمتی گروہوں کے ساتھ مل کر لڑی ہے۔

القسام کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران، حزب اللہ اور یمن کی انصار اللہ کا فلسطینی عوام اور مزاحمت کی غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے زورے دے کر کہا کہ خطے میں صیہونی وجود کو ضم کرنے کی تمام کوششوں کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *