پانچ دنوں کے دوران مہران بارڈر سے تقریبا دو لاکھ زائرین عراق میں داخل

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق سرحدی صوبے ایلام کی صوبائی پولیس کے سربراہ سردار جمال سلمانی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صفر کے مہینے میں اب تک مہران بارڈر سے 1 لاکھ 93 ہزار سے زائد زائرین عراق میں داخل ہوچکے ہیں۔

انوہں نے کہا کہ مہران بارڈر پر زائرین کی کثیر تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس کے محکمے کے اہکار چوبیس گھنٹے خدمات میں مصروف ہیں۔ زائرین کے گزرنے کے لئے 103 گیٹ فعال کردئے گئے ہیں۔ اب تک زائرین میں سے کسی کو مشکل پیش آنے کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے زائرین کی خدمت کو پولیس کے لئے باعث افتخار قرار دیتے ہوئے کہا کہ موسم کی گرمی کے پیش نظر دن کے آخری ساعات میں زائرین سرحد عبور کرتے ہیں۔ گذشتہ رات 40 ہزار زائرین کی انٹری ہوئی ہے۔

پولیس محکمے کے سربراہ نے مزید کہا کہ زائرین کی زیادہ تعداد کو دیکھتے ہوئے مزید گیٹ کھولنے کا بندوبست کیا جارہا ہے۔ پولیس زائرین کی خدمت اور سہولت کے ساتھ سفر کے لئے پوری کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے زائرین سے اپیل کی کہ سرحد عبور کرتے ہوئے کسی قسم کی جلد بازی اور ہجوم کرنے کی کوششوں سے گریز کریں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *