مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے اصفہان میں ایک مشق کے دوران نطنز جوہری پلانٹ کی حفاظت کرنے والے فضائی دفاعی نظام کے حصے کے طور پر لائٹرنگ میزائل فائر کیا ہے۔
تاہم نے سپاہ نے ڈرون سسٹم کے حامل اس دفاعی میزائل کی خصوصیات کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کی یہ ائیر ڈرل ملک میں جاری مشترکہ مشقوں کے فریم ورک کا حصہ ہے، لائٹرنگ میزائیل سسٹم دشمن کے حملہ آور ڈرونز اور میزائلوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ایران کی مسلح افواج نے بڑے پیمانے پر فوجی مشقوں کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد ملک کی فضائی سرحدوں اور حساس مراکز کے تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔