مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوج نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کے ساتھ جھڑپوں کے دوران نئی ہلاکتوں کا اعتراف کیا ہے۔
قابض رجیم نے تصدیق کی ہے کہ شمالی غزہ میں جاری لڑائیوں کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔
المسیرہ ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران یہ تیسرا فوجی ہے جس کی ہلاکت کا اعتراف کیا گیا ہے۔
دوسری جانب صہیونی آرمی ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک اس پٹی اور جنوبی لبنان میں فوج کے 63 کمانڈر اور 20 نائب کمانڈر ہلاک ہوچکے ہیں۔
خیال رہے کہ صیہونی فوج کی سخت سنسرشب کے باعث ہلاکتوں کے درست کے اعداد و شمار دستیاب نہیں ہے۔