حج 2025 میں امیگریشن کے لیے ای گیٹ اور مصنوعی ذہانت کا استعمال

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی محکمہ جوازات (پاسپورٹ ڈپارمنٹ)کی جانب سےحج کانفرنس و نمائش 2025 میں اسمارٹ ٹیکنالوجی کے “ای گیٹ” متعارف کرائے گئے جنہیں تجرباتی طور پر گزشتہ حج میں استعمال کیا گیا تھا۔اخبار 24 کے مطابق کانفرنس و نمائش میں وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کو جوازات کے ای گیٹ سسٹم کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔
جوازات کے ریجنل ترجمان میجر ناصر العتیبی کا کہنا تھا ای گیٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے امیگریشن کی کارروائی کو آسان بنانا گیا ہے

 

تاکہ عازمین حج اورزائرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ان کے وقت کی بھی بچت ہو سکے۔میجر العتیبی کا مزید کہنا تھا حج 2025 میں بھی مصنوعی ذہانت کا استعمال امیگریشن کاونٹرز پرکیا جائے گا۔ای گیٹ میں انتہائی حساس کیمرے نصب ہیں جو مسافر کے چہرے کو اسکین کرکے مکمل ڈیٹا خود کارسسٹم کو منتقل کردیتے ہیں جہاں سے مسافر کے پاسپورٹ میں موجود چیپ سے اس کی تصدیق کی جاتی ہے۔

 

اس طرح امیگریشن کا عمل چند لمحے میں مکمل ہو جاتا ہے۔ ای امیگریشن کارروائی میں کسی انسانی مداخلت کی ضرورت نہیں ہوتی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *