سیف علی خان پر حملہ کے بعد کرینہ کپور کا پہلا ردعمل

ممبئی ۔ بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار سیف علی خان پر ہونے والے حملے کے بعد بن کی شریک حیات کرینہ کپور خان کا پہلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ تازہ طور پر انہوں نے ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے میڈیا سے اپنے خاندان کی پرائیویسی کا احترام کرنے کی اپیل کی۔

 

کرینہ نے کہا کہ یہ ان کے خاندان کے لیے ایک انتہائی چیلنجنگ وقت ہے اور وہ ابھی بھی اس واقعہ کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں جو حال ہی میں پیش آیا۔کرینہ نے میڈیا سے ایک عاجزانہ درخواست کی کہ وہ بے بنیاد خبریں اور قیاس آرائیاں نشر کرنے سے گریز کریں۔ انہوں نے مزید کہا “ہم آپ کی فکر اور حمایت کی قدر کرتے ہیں، لیکن یہ ہماری سیکیورٹی کے لیے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔ میں آپ سے درخواست کرتی ہوں کہ آپ ہماری حدود کا احترام کریں

 

اور ہمیں وہ ذاتی وقت دیں جو ہمیں اس واقعہ کا سامنا کرنے اور ایک خاندان کے طور پر صحت یاب ہونے کے لیے ضروری ہے۔ اس حساس وقت میں آپ کی سمجھ اور تعاون کے لیے میں آپ کا پیشگی شکریہ ادا کرتی ہوں۔”

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *