رائچور:کرناٹک کےرائچور ایئرپورٹ کی ترقی، نئی صنعتوں کے لئے اراضیات کی دستیابی، اور رائچور ضلع سے متعلق مختلف صنعتی مسائل کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس کی صدارت ریاستی وزیر برائے بڑی اور درمیانی صنعتیں اور بنیادی ڈھانچہ کی ترقی ایم بی پاٹل نے کی۔
اس موقع پر ریاستی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی این ایس بوس راجو، ضلع کے ڈپٹی کمشنر نیتیش کے، رائچور ضلع چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر ایس کمل کمار، جوائنٹ سیکریٹری لکشمی ریڈی، ضلع انڈسٹریز سینٹر کے جوائنٹ ڈائریکٹر بسوراج، اور نوجوان رہنما روی بوس راجو،کانگریس قائدین محمدشاہ عالم اوررائچوربلدیہ کےوائس چیئرمین ڈاکٹرمحمد ساجد سمیر موجودتھے۔
یہ اجلاس 16 جنوری 2025 کو بنگلورو کے ویدھان سودھا کی تیسری منزل کے کمرہ نمبر 344 میں منعقد ہوا۔ریاستی وزیر صنعت نے ایئرپورٹ کی ترقی، نئی صنعتوں کے لئے زمین کے حصول، اور صنعتی ڈیزائن میں سہولیات کی آن لائن فروخت کو تیز کرنے کے لئے ہدایات جاری کیں۔