وزیر اعظم مودی آج اوڈیشہ میں ‘پرواسی بھارتیہ دیوس’ کانفرنس کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی اوڈیشہ کے بھونیشور میں 18ویں پرواسی بھارتیہ دیوس کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ تقریب میں دنیا بھر کے 70 ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعظم نریندر مودی / ویڈیو گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>وزیر اعظم نریندر مودی / ویڈیو گریب</p></div>

وزیر اعظم نریندر مودی / ویڈیو گریب

user

بھونیشور: وزیر اعظم نریندر مودی آج اوڈیشہ کی راجدھانی بھونیشور میں 18ویں پرواسی بھارتیہ دیوس کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ اس سال کانفرنس کا موضوع ‘ترقی یافتہ ہندوستان میں پرواسی پرواسی بھارتیوں کا کردار’ ہے۔ وزیر اعظم مودی اس موقع پر پرواسی بھارتیہ ایکسپریس کی افتتاحی سفر کو ہری جھنڈی بھی دکھائیں گے۔ اس کانفرنس کی مہمانِ خصوصی ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کی صدر کرسٹین کارلا کانگالو ہوں گی، جو اس تقریب سے ورچوئل خطاب کریں گی۔

کانفرنس کا آغاز 8 جنوری کو نوجوان پرواسی بھارتیہ دیوس سے ہوا، جس میں امریکی ہفتہ وار نیوز میگزین ’نیوز ویک‘ کے سی ای او اور شریک بانی دیو پرگد نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ اس کانفرنس میں شرکت کے لیے دنیا کے 70 ممالک سے نمائندے اوڈیشہ پہنچ چکے ہیں، اور یہ پروگرام 10 جنوری تک جاری رہے گا۔

وزیر اعظم مودی صبح 10 بجے افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، جب کہ اختتامی تقریب میں صدر دروپدی مرمو شریک ہوں گی اور ‘پرواسی بھارتیہ اعزاز 2025’ تقسیم کریں گی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ اوڈیشہ میں اس کانفرنس کا انعقاد ہو رہا ہے، جسے اوڈیشہ حکومت کی قیادت میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس کانفرنس میں سات ہزار سے زائد پرواسی بھارتیہ شرکت کریں گے۔

افتتاحی اجلاس میں وزیر اعظم مودی پرواسی بھارتیہ ایکسپریس کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے روانہ کریں گے۔ یہ خصوصی سیاحتی ٹرین دہلی کے نظام الدین ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہو کر تین ہفتوں تک مختلف سیاحتی مقامات کا سفر کرائے گی۔ اس ٹرین کا انتظام وزارت خارجہ کی پرواسی تیرتھ درشن یوجنا کے تحت کیا جا رہا ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ 9 جنوری 1915 کو مہاتما گاندھی جنوبی افریقہ سے ہندوستان واپس آئے تھے، جس کی یاد میں ہر سال پرواسی بھارتیہ دیوس منایا جاتا ہے۔ یہ تقریب 2003 سے مسلسل منعقد کی جا رہی ہے، جس میں دنیا بھر کے ہندوستانی اپنے تجربات شیئر کرتے ہیں اور ان کی کامیابیوں کا جشن منایا جاتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *