صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی کا ضلع کلکٹر و آر ڈی او کو مکتوب حوالے.  ٹاون مجلس کی کامیاب نمائندگی پر شہر کے مختلف سلم اقلیتی علاقوں میں نئے راشن شاپس کی جلد منظوری. 

نظام آباد.9 /جنوری (اردو لیکس) صدر مجلس و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر آج نظام آباد ٹاون مجلس قائدین نے آر ڈی او نظام آباد سے ملاقات کے ذریعے بیرسٹر اسد الدین اویسی کا ضلع کلکٹر کو لکھے گئے مکتوب کا حوالہ دیا. اور شہر کے مختلف سلم اقلیتی علاقوں ڈیویثزن 12-13-14. اور 15 میں نئے راشن شاپس کی جلد منظوری کا مطالبہ کیا.

 

واضح رہے کہ 31/ڈسمبر کو ٹاون مجلس قائدین نے ضلع کلکٹر سے ملاقات کرتے ہوئے انھیں صدر مجلس و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کا ایک تحریری مکتوب حوالے کیا تھا اس مکتوب کے ذریعے مجلسی قائدین نے ضلع کلکٹر کو بتایا کہ شہر کے مختلف اقلیتی سلم علاقوں و ڈیویثزن 12.13.14.اور 15 میں یہاں کے غریب عوام کو دیگر بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ ان علاقوں میں راشن شاپس کے نہ ہونے سے شہر کے دور دراز علاقوں و مقامات پر راشن حاصل کرنے جانا پڑرہا ہے.

 

جس کی وجہ سے ان علاقوں کی پریشان حال غریب عوام کو راشن کے حصول سے زیادہ آمد و رفت کے اخراجات برداشت کرنا پڑرہاہے. مجلسی قائدین نے ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو کو بتایا کہ گاجول پیٹھ سے زون 3- واٹر ٹینک تک ایک کلو میٹر کے دائرے میں 10 سے زائد راشن شاپس موجود ہے.

 

برخلاف اس کے شہر کے مختلف اقلیتی سلم علاقوں میں ایک بھی راشن شاپس موجود نہ ہونے کی وجہ سے ان سلم اقلیتی علاقوں کی عوام کو مشکلات کا سامنا ہے. انھیں درپیش مسائل کی یکسوئی کیلئے پیش کی جانے والی درخواست اور صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی کے مکتوب کو قبول کرتے ہوئے ضلع کلکٹر نے ٹاون مجلس قائدین کو آر ڈی او سے ملاقات کا مشورہ دیا تھا.

 

اس موقع پر ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 31/ڈسمبر کو ٹاون مجلس قائدین وفد نے ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو سے ملاقات کرتے ہوئے انھیں صدر مجلس و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین کا ایک مکتوب حوالے کیا گیا تھا. جس کے ذریعے ڈیویثزن 12-13-14 – اور 15 میں نئے راشن شاپس کی منظوری کا مطالبہ کیا گیا ہے. ضلع کلکٹر کے مشورہ پر اسی ضمن ٹاون مجلس قائدین نے آر ڈی او سے ملاقات کی اور شہر کے مختلف سلم علاقوں میں نئے راشن کی منظوری کے مطالبے پر ضلع کلکٹر کے احکامات کی روشنی میں آر ڈی او نظام آباد نے بہت جلد شہر کے ڈیویثزن12. 13. 14-اور 15 کا احاطہ کرنے والے سلم اقلیتی علاقوں عیدگاہ مدینہ. دھرم پوری. اکبر باغ. نظام کالونی و دیگر علاقوں میں فلوقت عوام کی سہولت کیلئے نئے راشن سپلائی مراکز قائم کرتے ہوئے جلد از جلد نئے راشن شاپس کی منظوری عمل میں لانے کا تیقن دیا

 

. مجلس قائدین کی کامیاب و موثر نمائندگی کے ذریعے متعلقہ علاقوں اور عوامی مسائل کی یکسوئی پر ان ڈیویثزن اور سلم اقلیتی علاقوں کی عوام نے صدر مجلس و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی اور مقامی مجلسی قائدین سے اظہار تشکر کیا ہے.

 

اس موقع پر ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل. ضلع صدر محمد فیاض الدین. ٹاون جنرل سیکرٹری و کواپشن ممبر شہباز احمد. کارپوریٹر محمد ریاض احمد. عبدالعلی باغبان. انچارج کارپوریٹر عبدالسلیم. میر ارشاد علی سمیر. کواپشن ممبر ارشد پاشاہ اور خلیل احمد موجود تھے.

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *