چیف منسٹر ریونت ریڈی کو غیر ملکی دورے کی اجازت مل گئی ہے۔ تلنگانہ اے سی بی عدالت نے انہیں 13 جنوری سے 23 جنوری تک بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے
۔ یہ اجازت اس وقت دی گئی جب ریونت ریڈی نے “ووٹ برائے نوٹ” کیس کے سلسلے میں اپنا پاسپورٹ عدالت میں جمع کرایا تھا۔ ریونت ریڈی نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ وہ برسبین، داوس، آسٹریلیا، سنگاپور اور سوئٹزرلینڈ کے دوروں پر جانا چاہتے ہیں
، اس لیے انہیں اجازت دی جائے اور پاسپورٹ چھ مہینے کے لئے واپس کیا جائے۔ عدالت نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ وہ اپنا پاسپورٹ 6 جولائی تک واپس جمع کرائیں۔