انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (ICMR) نے پیر کے روز تصدیق کی کہ کرناٹک میں ہیومن میٹا نیومو وائرس کے دو کیس سامنے آئے ہیں۔
نیوز ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کے مطابق، یہ کیس آئی سی ایم ار کی جانب سے سانس کی مختلف بیماریوں کی معمول کی نگرانی کے دوران سامنے آئے، جو ملک بھر میں سانس کی بیماریوں پر نظر رکھنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
ایک تین ماہ کی بچی، جس کو برونکونیومونیا کی شکایت تھی، بینگلورو کے بپٹسٹ ہاسپٹل میں داخل ہونے کے بعد HMPV کی تشخیص ہوئی۔ وزارت نے بتایا کہ اب اس بچی کو ہاسپٹل سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح، ایک آٹھ ماہ کے لڑکے، جس کو برونکونیومونیا کی شکایت تھی، 3 جنوری کو بپٹسٹ ہاسپٹل میں داخل ہونے کے بعد HMPV کے لیے مثبت پایا گیا۔ وزارت صحت کے مطابق، اب وہ صحت یاب ہو رہا ہے۔
وزارت صحت نے اس بات پر زور دیا کہ ان میں سے کسی بھی مریض کی بین الاقوامی سفر کی کوئی تاریخ نہیں ہے۔