تلنگانہ کے ناگرکرنول ضلع میں لاری اورکارمتصادم، دو افرادہلاک

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ناگرکرنول میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دوافرادہلاک ہوگئے۔

یہ حادثہ ضلع کے جوپلی گاؤں میں اتوار کی رات اُس وقت پیش آیا جب کار کا تصادم لاری سے ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کوداڑ۔جڑچرلہ قومی شاہراہ 167 پر ایک کارٹپر لاری سے ٹکرا گئی۔

اس حادثہ میں دو نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

پولس نے ان کی شناخت ناگر کرنول ضلع کے کوٹرا گاؤں کے گنیش اور ٹنڈرا گاؤں کے راما کوٹی کے طور پر کی ہے۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ افراد اپنے آبائی گاؤں واپس آرہے تھے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *