’نمو بھارت ٹرین‘ میں اسٹینڈر اور پریمیم کلاسز بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔ اسٹینڈر کوچ میں سفر کرنے کا کرایہ 150 روپے ہوگا جب کہ پریمیم کوچ میں سفر کرنے کا کرایہ 225 روپے ہوگا۔
دہلی سے میرٹھ کے درمیان سفر کرنے والے مسافرین کے لیے ایک بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ دراصل آج وزیر اعظم نریندر مودی نے ’دہلی-میرٹھ نمو بھارت کوریڈور‘ کا افتتاح کیا ہے۔ اب دہلی سے میرٹھ تک کا سفر صرف 40 منٹ میں طے کیا جا سکے گا۔ افتتاح کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے خود ٹکٹ خرید کر ’نمو بھارت ٹرین‘ میں سفر کیا۔ واضح ہو کہ طویل عرصہ سے میرٹھ سے دہلی تک کا سفر کرنے والے مسافرین اس ٹرین کے شروع ہونے کا انتظار کر رہے تھے۔
واضح ہو کہ ’نمو بھارت ٹرین‘ اب تک صاحب آباد سے میرٹھ ساؤتھ کے درمیان چلتی تھی۔ اس دوران یہ ’ریپڈ ریل‘ تقریباً 42 کلومیٹر تک کا سفر طے کرتی تھی۔ اب یہ ٹرین نیو اشوک نگر سے میرٹھ کے درمیان چلے گی۔ ساتھ ہی نیو اشوک نگر سے صاحب آباد تک کا 13 کلومیٹر کا روٹ پورے طور پر چالو ہو جائے گا۔ اس ٹرین کے شروع ہونے سے جہاں اب دہلی سے میرٹھ کے درمیان کا سفر 40 منٹ میں طے ہو جائے گا وہیں اس سے قبل اس مسافت کو طے کرنے میں 2 گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگتا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ نیو اشوک نگر سے میرٹھ ساؤتھ تک جانے والی ’نمو بھارت ٹرین‘ ہر 15 منٹ میں چلے گی۔ اس ٹرین میں ’ہیٹنگ وینٹی لیشن اینڈ ایئر کنڈیشننگ سسٹم‘ بھی لاگو ہوا ہے۔ اس کے علاوہ اس ٹرین میں اسٹینڈر اور پریمیم کلاسز بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔ اسٹینڈر کوچ میں سفر کرنے کا کرایہ 150 روپے ہوگا جب کہ پریمیم کوچ میں سفر کرنے کا کرایہ 225 روپے ہوگا۔ نیو اشوک نگر سے سے میرٹھ ساؤتھ تک بنائے گئے اس کوریڈور میں کُل 11 اسٹیشن ہیں۔ 13 کلومیٹر کا جو نیا کوریڈور بنایا گیا ہے اس میں 6 کلومیٹر انڈر گراؤنڈ راستے بنائے گئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔