رقت انگیز دعا کے ساتھ تبلیغی جماعت کا دینی اجتماع اختتام پذیر

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ ضلع رنگا ریڈی کہ شنکر پلی میں سہ روزہ دینی اجتماع کا آغاز تین تاریخ کو بعد نماز جمعہ شروع ہوا تھا.جو آج نماز ظہر سے قبل رقت انگیز دعا کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔ تبلیغی جماعت کے اس دینی اجتماع میں دو سے تین لاکھ کے درمیان فرزندان اسلام کی شرکت کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

آج اجتماع کے آخری دن علماء کے خطابات کے ساتھ دعا کا بھی اہتمام کیا گیا. تقریبا آدھے گھنٹے تک دعا کا روح پرواز منظر دیکھا گیا. دعا کے موقع پر شامیانے میں ہر طرف فرزندان اسلام اشکبار ہوتے ہوئے اسلام کی سلامتی ملک میں امن و امان کی اور بھائی چارگی کی دعا کی گئی۔

 بعد ازاں علماء کرام میں مولانا محمد فاروق صاحب نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ہم تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں. ہمارے زندگیوں میں 100 فیصد دین آجائیں. دینی حلقوں میں بیٹھ کر ہم دین سیکھنے والے بن جائیں۔

 اپنی جان و مال لگا کر اللہ کے راستے میں نکلا کریں.اللہ کے راستے میں نکلنے والے بڑے خوش نصیب ہیں. ہمارا کام ہے کہ ہم ہر فرد تک پہنچ کر دین کی دعوت دینے والے بنے. انہوں نے فرمایا کہ دائی وہ ہوتا ہے جو سب کے لیے خیر خواہی کریں.اور حالات آنے پر صبر کریں۔

انہوں نے فرمایا کہ اپنے گھروں میں دینی حلقے لگا کر اپنے بچوں کو دین سے آراستہ کریں.ہر مسلمان کو خوشامد کرتے ہوئے مسجد کے ماحول میں لائیں تاکہ اللہ کا گھر ہمیشہ آباد رہیں.علماء کی قدر کرو علماء کی اہمیت کو سمجھو یہ ہمارے محسن ہیں۔

 علماء کرام کی دعائیں لینے والے بنو.انہوں نے فرمایا کہ اس اجتماع سے جو ہدایات سنے ہیں.ایک تو آپ کو سچا ارادہ کرنا پڑے گا کہ مجھے اپنی زندگی بدلنا ہے. اگر ہم نے ارادہ نہیں کیا تو کوئی ہمیں بچا نہیں سکتا اور بدل نہیں سکتا.آپ سبھی حضرات نیت کرو کہ سب اپنی اپنی زندگیوں کو بدلیں گے. بیوی بچے, ماں باپ, بہن بھائی, اپنے رشتہ دار اور اپنے اعلی اخلاق مسجد کے اعمال, بڑوں کا ادب چھوٹوں کے ساتھ سفقت جتنی بھی باتیں اس اجتماع میں آپ کے سامنے آئی ہیں۔

 اس پر عمل کرنے والے بنے۔ انہوں نے فرمایا کہ سودی کاروبار سے ہم سب کو بچنا چاہیے اس کام سے ہمارے اعمال ضائع ہو جاتے ہیں.اگر کسی کو دھوکہ دیا ہو تو فوری طور پر توبہ کر لیں.اپنی کمائیوں کو پاک کرو اور اپنے اخلاق اچھے بناؤ انہوں نے فرمایا کہ ہمیں مدینے کا ماحول حیدرآباد میں بنانا ہے اس کے لیے ہم سب کو جان لگا کر دین کی محنت کرنا ہے.

انہوں نے فرمایا کہ سنت کے طریقے سے نکاح کرتے ہوئے نکاح کو آسان بنائیں. امت مسلمہ کو چاہیے کہ شادیوں میں فضول خرچی سے احتیاط برتے ہیں.حیدرآباد,تلنگانہ اور اندھرا پردیش کا ماحول پاکیزہ اور صاف ستھرا بنا دے, یا اللہ جیسا مدینے کا ماحول تھا ویسا ہی حیدرآباد کا ماحول بنا دے۔

 پورے ملک میں امن و امان اور ملک کی بھائی چارگی کے لیے دعا کی گئی. اس موقع پر اجتماع کے ذمہ داروں نے پولیس محکمہ, دیگر محکموں کا اور دیگر تمام  حضرات کا شکریہ ادا کیا.



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *