اجمیرشریف: پیر زادہ سید مصباح الدین چشتی کے پریس نوٹ کے بموجب پچھلے باون سال سے دیوان خانہ حویلی دیوان صاحبؒ،خانقاہ شریف اجمیر شریف میں الحمدللہ سالانہ صوفیانہ محفل سماع (قوالی) کا اہتمام کیا جارہا ہے-
جسکی صدارت رہبر راہ شریعت پیر طریقت حضرت مولانا الحاج خواجہ سید غیاث الدین معینی چشتی اجمیری جانشین سجادہ نشین (سابق دیوان جی حضرت سید صولت حسین معینی چشتیؒ) فرمائینگے-حسب روایت قدیم صوفیانہ محفل سماع (قوالی)5/رجب المرجب 1446ھ، مطابق 6/جنوری بروز پیر بعد نماز عصر مقرر ہے-
جس میں مہمانان خصوصی پیرطریقت حضرت مولانا خواجہ سید فرید نظامی سجادہ نشین حضرت نظام الدین محبوب الہیؒ دہلی،حضرت حضرت صوفی ذکی اللہ چشتی بنارس،حضرت صوفی جواد سلطانی رامپور،جناب جواد حبیبی حیدرآباد،ڈاکٹر اعجاز خانونی گوالیار،اسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کُل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ،برادر سجادہ نشین بارگاہ جلالیؓہ گوگی شریف کرناٹک۔
حضرت علامہ مفتی الحاج سید شاہ چندا حسینی زبیر بابا مولوی کامل الفقہ جامعہ نظامیہ موجود رہینگے-برادران حضرت خواجہ سید غیاث الدین چشتی، پیرزادہ سید نجم الدین چشتی صابری اور پیرزادہ حضرت مولانا الحاج خواجہ سید سراج الدین معینی چشتی اجمیری مولوی فاضل جامعہ نظامیہ نے غلامان خواجہ غریب النوازؒ سے شرکت کی اپیل کی ہے-