مایاوتی نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں مصروف محنتی عوام کو نئے سال کی دل سے مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کرتی ہوں لیکن انہوں نے حکومتوں سے سوال کیا کہ وہ اپنے عمل اور پالیسیوں کے ذریعے عوام کو یہ یقین دلائیں کہ وہ واقعی عوام دوست ہیں نہ کہ عوام مخالف۔
انہوں نے زور دیا کہ مہنگائی، غربت اور بے روزگاری جیسے مسائل کے شکار عوام کے لیے نئے سال کو ایک بہتر موقع بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنی پالیسیوں اور کارکردگی سے عوام کے لیے حقیقی ’اچھے دن‘ لانے کی کوشش کرنی چاہیے۔