مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کی پانچویں برسی کے موقع پر رہبر معظم انقلاب سے شہید اور ان کے ساتھیوں کے اہل خانہ سمیت 2018 اور گزشتہ سال کرمان کے دہشت گردی واقعے میں شہید ہونے والوں کے خاندان ملاقات کررہے ہیں۔
اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کہا کہ ہزاروں لوگ ملک کے گوشہ و کنار اور دیگر ممالک سے شہید سلیمانی کے مزار پر آتے ہیں۔ یہ اعزاز خدا کی طرف سے ان کے اخلاص کا دنیاوی انعام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مزاحمتی محاذ کا احیا شہید سلیمانی کی مستقل حکمت عملی تھی۔
انہوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کے نزدیک مقدس مقامات کا دفاع ایک بنیادی اصول تھا۔وہ ایران کو حرم سمجھتے تھے۔