حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) بیٹی اور داماد پر چاقو سے حملہ کرنے کے الزام میں ایک شخص کو 10 سال کی قید اور ایک ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔
پولیس کے بموجب راج نگر بورا بنڈہ کے 49 سالہ وی منوہر چاری امیر پیٹ میں ایک جیولرس کے مالک ہیں۔ ان کا آبائی مقام ضلع کرنول بتایا جاتا ہے۔
12 ستمبر 2018 کو منوہر کی بیٹی مادھوی نے سندیپ سے محبت کی شادی کی تھی جس پر برہم منوہر چاری نے تقریبا ایک ہفتہ بعد بیٹی اور داماد پر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے ان دونوں کو زخمی کردیا تھا۔
ایس آر نگر پولیس نے ملزم وی منوہر کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا تھا۔ 30 دسمبر کو عدالت نے منوہر کو مجرم قرار دیتے ہوئے انہیں 10 سال قید اور ایک ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔