کیا پی ایم مودی کی چادر اجمیر درگاہ میں نہیں چڑھے گی؟ ناراض ’ہندو سینا‘ کی عرضی پر عدالت میں سماعت کل صبح 10 بجے

پی ایم مودی نے اجمیر شریف درگاہ کے لیے جو چادر بھیجی ہے اسے ہفتہ کے روز چڑھایا جانا ہے، لیکن ہندو سینا نے اس عمل پر اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے اور اس کے خلاف عدالت میں عرضی داخل کر دی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پی ایم مودی کے ذریعہ اجمیر درگاہ پر چڑھانے کے لیے بھیجی گئی چادر، تصویر @KirenRijiju</p></div><div class="paragraphs"><p>پی ایم مودی کے ذریعہ اجمیر درگاہ پر چڑھانے کے لیے بھیجی گئی چادر، تصویر @KirenRijiju</p></div>

پی ایم مودی کے ذریعہ اجمیر درگاہ پر چڑھانے کے لیے بھیجی گئی چادر، تصویر@KirenRijiju

user

وزیر اعظم نریندر مودی نے اجمیر درگاہ پر چڑھانے کے لیے چادر بھیجی ہے جو کہ ہفتہ کے روز چڑھائی جانی ہے۔ لیکن اس سے عین قبل ’ہندو سینا‘ نے اس عمل کے خلاف اجمیر کی ایک عدالت میں عرضی داخل کر دی ہے۔ عرضی میں مرکزی حکومت کی طرف سے روانہ کی گئی چادر کو اجمیر شریف درگاہ پر چڑھانے سے روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ’ہندو سینا‘ نے ہی اس سے قبل عدالت میں عرضی داخل کر دعویٰ کیا تھا کہ اجمیر شریف درگاہ شیو مندر کی جگہ پر بنائی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اجمیر شریف درگاہ میں صوفی سَنت خواجہ معین الدین چشتی کے عرس کی شروعات یکم جنوری یعنی بدھ سے ہو گئی ہے۔ اس موقع پر پی ایم مودی کی طرف سے درگاہ پر چادر چڑھانے کے لیے بھیجی گئی ہے۔ ’ہندو سینا‘ کی طرف سے داخل کی گئی عرضی میں کہا گیا ہے کہ اجمیر درگاہ معاملہ پر 24 جنوری کو عدالت میں سماعت ہوگی اور اس میں مرکزی حکومت بھی ایک فریق ہے۔ عرضی میں تذکرہ ہے کہ 4 جنوری کو حکومت ہند کے وزیر اعظم کی طرف سے بھیجی گئی چادر متنازعہ ڈھانچہ پر چڑھائی جانی ہے۔ بطور فریق مرکزی حکومت کے ذریعہ زیر سماعت مقدمہ کے ہوتے ہوئے اس طرح متنازعہ ڈھانچہ کو چادر بھیج کر درگاہ کی تصدیق کرنا عدالت کی آزادی اور غیر جانبدارانہ سماعت کو رخنہ انداز کر رہا ہے۔

عرضی میں گزارش کی گئی ہے کہ چادر چڑھانے کے عمل پر روک لگائی جائے۔ اگر ایسا حکم جاری نہ ہوا تو ناقابل تلافی نقصان اس مقدمہ اور عرضی گزار کو ہوگا۔ ہندو سینا کی اس عرضی پر اجمیر کے سول جج منموہن چندیل کی عدالت میں 4 جنوری کی صبح 10 بجے سماعت ہوگی۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ ’ہندو سینا‘ کے قومی صدر وشنو گپتا نے ایک عرضی داخل کر اجمیر واقع خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ میں ’سنکٹ موچن مہادیو مندر‘ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ اجمیر کے سول کورٹ نے اس عرضی کو سماعت کے لیے منظور کر لیا تھا۔ عدالت نے اس معاملے میں حکومت ہند کی وزارت اقلیتی امور، درگاہ کمیٹی اجمیر اور اے ایس آئی محکمہ کو نوٹس جاری کیا تھا۔ آئندہ 24 جنوری کو اس معاملے کی آئندہ سماعت طے پائی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *