حیدرآباد: کوکا پیٹ نارسنگی میں واقع ایک زیر تعمیر ہمہ منزلہ عمارت میں زبردست آگ بھڑک اٹھی‘ اموات کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ نیو پولیس Neopolis لے آوٹ میں واقع مائی ہوم پروجیکٹ کی عمارت میں یہ واقعہ پیش آیا۔
پولیس کو شبہ ہے کہ الیکٹرک شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ بلند زیر تعمیر عمارت میں آگ بھڑک اٹھنے سے دھویں کے بادل دور دراز مقامات سے دیکھے گئے۔
تعمیراتی مزدوروں نے آگ دیکھی اور اس کی اطلاع پولیس کے علاوہ فائر ڈپارٹمنٹ کو دی۔ فائر ایجنسی اور اسنوزکل کرینسس آگ بجھانے میں مصروف تھے۔ نارسنگی پولیس تحقیقات کررہی ہے۔